Popular Posts

Saturday, September 26, 2020

پیراگراف نمبر7 تشریح سبق نظریہ پاکستان


 سبق: نظریۂ پاکستان

پیراگراف نمبر7
اقتباس
پاکستان نے قیام سے اب تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مستحکم اور شان دار بنا سکتے ہیں۔
حوالہ متن: 
سبق کا عنوان:  نظریۂ پاکستان
مصنف کا نام:  ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان
          صنف:        مضمون
خط کشیدہ الفاظ کے معانی؛
ترقی ۔۔۔۔۔ عروج۔
پیشِ نظر ۔۔۔۔۔ نظر کے سامنے۔ مدِنظر۔
بدولت ۔۔۔۔۔ سبب، وجہ۔
مستحکم ۔۔۔۔۔ مضبوط۔
شان دار ۔۔۔۔۔ شان و شوکت والا۔
سیاق و سباق:
                  تشریح طلب اقتباس درسی سبق " نظریۂ پاکستان " کے آخری حصے سے لیا گیا ہے۔ اس کا سیاق و سباق یہ ہے کہ مسلمانوں نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں یقین، اتحاد اور عملِ پیہم کی وجہ سے الگ وطن حاصل کیا۔ نظریۂ پاکستان کا اصل مقصد پاکستان کو اسلامی اور فلاحی مملکت بنانا تھا۔ اس وجہ سے ہمیں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس کی وجہ سے ہمیں  اللہ اور اس کے رسولﷺ  کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے ۔ ہمیں اپنے ملک کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
    تشریح:
               ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان اردو ادب کے نامور مضمون نگار ہیں۔تنقید و تحقیق میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ عام قارئین کےلیے  ان کا طرز تحریر انتہائی سادہ اور عام فہم ہوتا ہے۔ درسی سبق" نظریۂ پاکستان  ان کا ایک ایسا مضمون ہے جس میں وہ بڑے سیدھے سادھے الفاظ میں برصغیر میں مسلمانوں کے ابتدائی حالات اور ان کی پاکستان بننے تک کی جدوجہد کو اجاگر کرتے ہیں۔
                                  تشریح طلب اقتباس میں مصنف پاکستان کے قیام کے بعد کی صورت حال بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد ہمارے ملک نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کافی ترقی کی ہے۔ اس ترقی کے بل بوتے پر دنیا کے اہم ممالک میں اس کا شمار ہوتا ہے مگر ترقی کا سفر جتنا بھی طے کیا جائے وہ کم ہوتا ہے اس لیے ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم پاکستان کو مزید آگے بڑھائیں اور نظریۂ پاکستان کو سامنے رکھتے ہوئے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھیں  اور ہمہ قسمی تعصب سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف وطنِ عزیز کی ترقی اور بہتری کےلیے کام کریں کیونکہ اپنی محنت ، جدوجہد اور پُر خلوص کوشش سے ہی ہم اپنے وطن پاکستان کو مضبوط اور توانا بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے مستقبل کو بھی تابناک بنا سکتے ہیں۔ جیسا کہ شاعر کہتا ہے؛
   ؎ وطن کی خاک ذرا ایڑیاں رگڑنے دے 
      مجھے یقیں ہے پانی یہیں سے نکلے گا 

      

No comments:

Post a Comment

پیراگراف4 اردو ادب میں عیدالفطر

                                                   سبق:       اردو ادب میں عیدالفطر                                                مصنف:    ...