Popular Posts

Saturday, June 3, 2017

نہال ہاشمی کی دھمکی

مسلم لیگ ن کے سینٹر نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کے اراکین اور جج صاجبان کو اپنی  تیس مئی کی تقریر میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم حساب لینے والوں کا خود حساب لیں گے.ابھی یہ حاضر سروس ہیں کل کو ریٹائر ہو جائیں گے تو ہم ان کے  اور ان کے بچوں پر پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے. یقینا یہ اس کا اپنا بیان نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے حکومتی سوچ کارفرما ہے ورنہ ایک کمزور اور نحیف شخص اکیلا کیونکر کسی کی زندگی اجیرن کر سکتا ہے.پانامہ لیکس میں حکمران کچھ بھی اپنی جائیداد کے قانونی ہونے کے ثبوت پیش نہ کر سکے اور اسی وجہ سے سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان نے وزیراعظم کی نااہلی کا اختلافی نوٹ لکھا جبکہ اکثریتی فیصلہ جے آئی ٹی کے قیام کا تھا.اب جے آئی ٹی جب اپنی تحقیقات کر رہی ہے تو ایسے میں حکمران پارٹی کی طرف سے دھمکی آمیز پیغامات کا آنا اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ حکمران بجائے اپنی صفائی دینے کے اداروں سے ٹکراؤ چاہتے ہیں..حکومتی ترجمان نے  دھمکی کو سپریم کورٹ کی طرف سے سسیلین مافیا کہنے پر بھی اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا. حکمران جماعت جےآئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازعہ بنا کر  پانامہ لیکس کی تحقیقات سے فرار چاہتی ہے..یہ حقیقت ہے کہ لندن کے فلیٹس سمیت کسی بھی چیز کو قانونی ثابت کرنا حکومت کے بس سے باہر ہو چکا ہے.نواز شریف اور اس کے بیٹوں اور بیٹی کی طرف سے ہمیشہ متضاد بیانات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے.قطری خط کی کوئی  اہمیت نہیں جب تک قطری شہزادہ شیخ جاسم جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہو جاتے. سننے میں آیا ہے کہ قطری شہزادہ پاکستان آنے کےلیے تیار ہوگئے ہیں اور مریم نواز بھی جےآئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی تیاری کر رہی ہیں..اگر دونوں جے آئی ٹی میں پیش ہو کر کچھ نئے ثبوت پیش کرتے ہیں تو یہی وہ مرحلہ ہوگا کہ جس سے واضح ہوجائے گا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات  کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے.فی الحال حکومت کی کوشش ہے کہ اپنی ایک سال کی بقیہ حکومت کی قربانی دے کر پانامہ سے جان چھڑائی جائے اور اداروں سے ٹکر لے کر خود کو سیاسی یتیم بنایا جائے کیونکہ اداروں سے ٹکرانے میں حکمران جماعت کو ماضی کا وسیع تجربہ حاصل ہے..بس انتظار کیجئے اور آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا.. 

پیراگراف4 اردو ادب میں عیدالفطر

                                                   سبق:       اردو ادب میں عیدالفطر                                                مصنف:    ...