03065976174 سبق: خطوط رشیداحمدصدیقی aufsurani.blogspot.com
پیراگراف نمبر8
اقتباس
آپ کے انگریزی اور وسیع و متنوع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مدتوں یاد رکھے جائیں گے۔
حوالۂ متن:
سبق کا عنوان: خطوطِ رشیداحمدصدیقی
مصنف کا نام: رشیداحمدصدیقی
صنف: مکتوب نگاری
مرتب کردہ: ڈاکٹر سلیمان اطہر جاوید
خط کشیدہ الفاظ کے معانی
وسیع ۔۔۔۔۔ پھیلا ہوا۔ متنوع ۔۔۔۔۔ مختلف قسم کا۔
وسیع و متنوع ۔۔۔۔۔مختلف نوع کا اور وسعت والا۔ معترف ۔۔۔۔۔ تسلیم کرنا ، اعتراف کرنا
تقاضوں ۔۔۔۔۔ مانگ، طلب۔ مہتمم ۔۔۔۔۔ اہتمام و انتظام کرنے والا
جویائے علم ۔۔۔۔۔ علم کا متلاشی۔ نسبت ۔۔۔۔۔ تعلق۔
مدتوں ۔۔۔۔۔ کئی عرصے تک۔
تشریح:
رشیداحمدصدیقی اردو زبان کے بلندپایہ ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ صاحب طرز انشاپرداز تھے۔بنیادی طور پر وہ مزاح نگار تھے۔طنزوظرافت اور سنجیدہ مزاح میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔انھوں نے جہاں خوب صورت شخصی مرقعے تحریر کیے وہیں اپنے دوستوں کے نام بےشمار خطوط بھی لکھے ہیں۔
تشریح طلب اقتباس اس خط سے لیا گیا ہے جو رشیداحمد صدیقی نےاپنے دوست اور علی گڑھ کے ساتھی پروفیسر سیدبشیرالدین کے نام ان کے خط کے جواب میں لکھا۔ اس اقتباس میں مصنف ، پروفیسر سید بشیرالدین کی اعلیٰ علمی اور ادبی خصوصیات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مصنف ان سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ آپ کی انگریزی زبان میں قابلیت اور مختلف موضوعات پر وسیع و عریض مطالعے نے آپ کے جاننے والے ہر شخص کو متاثر کیا ہے۔آپ کے جاننے والوں پر آپ کی علمی دھاک یوں بیٹھی کہ وہ سب آپ کی علمی صلاحیت اور لیاقت کا اعتراف کرتے ہوئے ہمیشہ آپ کے قدردان نظر آئے ۔ جیسا کہ ایک قول ہے:
" علم و عمل انسان کی شخصیت اور کردار کو عیاں کرتا ہے ۔"
لائبریری کے منتظم ہونے کی حیثیت سے آپ نے نہ صرف کتابوں کی دولت اور سونپی گئی امانت کا پورا حق ادا کیا بلکہ ان کتابوں سے استفادہ کرکے علم کے متلاشی کے طور پر اپنی علمی پیاس بھی بجھائی۔آپ کا یہ پُرعظمت کردار آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے۔علی گڑھ سے وابستہ آپ کا یہ علمی تعلق اور اس سے آپ کی نسبت ایسی ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔علی گڑھ کی آپ کےلیے اور آپ کی علی گڑھ کےلیے پیش کردہ خدمات ایسی ہیں جن کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ جیسا کہ ایک قول ہے:
" اچھی تعلیم اور اچھا انسان ایسی بھلائی کا پیش خیمہ ہوتے ہیں جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔"
No comments:
Post a Comment