Popular Posts

Tuesday, December 3, 2019

جماعت نہم اردو سبق ملکی پرندے اور دوسرے جانور تشریح پیراگراف نمںبر9


سبق: ملکی پرندے اور دوسرے جانور

پیراگراف نمبر9


اقتباس:

سال بھر میں بلی سدھائی............یہ ایک راز ہے جو بلیوں تک محدود ہے۔


حوالہ متن: 

سبق کا عنوان: ملکی پرندے اور دوسرے جانور

مصنف کا نام: شفیق الرحمن

صنف: مضمون

ماخذ: مزید حماقتیں


خط کشیدہ الفاظ کے معانی

سدھائی ہوئی.......تربیت یافتہ

مشقت...تکلیف،محنت

نتیجہ......انجام،حل

قفل.......تالا

راز.......بھید

محدود......ایک حد میں


سیاق و سباق:

تشریح طلب اقتباس ملکی پرندے اور دوسرے جانور کے آخری حصے سے اخذ کیا گیا ہے۔اس کا سیاق و سباق یہ ہے کہ بلی کی کئی قسمیں ہوتی ہیں۔ بلیاں دوسرے کا نکتہ نظر نہیں سمجھتیں۔بلی کو سال بھر میں سدھایا جاسکتا ہے۔بلیاں آپس میں لڑتے ہوئے ایک دوسرے کا منھ نوچ لیتی ہیں کیونکہ ان میں برداشت کم ہوتی ہے۔


تشریح:

اردو کے ممتاز مزاح نگار اور افسانہ نگار شفیق الرحمن کے مضامین بہت ہلکے پھلکے اور نہایت شائستہ ہوتے ہیں۔وہ الفاظ کی بازی گری کی بجائے سادہ، مؤثر اور دلچسپ انداز میں لکھتے ہوئے اپنا مدعا بیان کرتے ہیں جو پڑھنے والے کا دل موہ لیتا ہے۔

      تشریح طلب اقتباس میں مصنف بڑے جامع اور مزاحیہ انداز میں بلیوں کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ ایک بلی کو تربیت دے کر اور اسے سیکھنے کے مراحل سے گزار کر ویسا پالتو بنایا جاسکتا ہے جیسا آپ چاہتے ہیں۔بلی کو اس طرح تربیت دینے پر سخت محنت لگتی ہے تب جاکر سال بھر میں چند ایک بلیاں سدھائی ہوئی ہو جاتی ہیں۔ان بلیوں کو سدھانے اور انھیں تربیت دینے کا خاص مقصد ہوتا ہے۔انھیں میوزیم میں پیش کرنے کےلیے بھی سدھایا جاتا ہے اور کسی اچھی نمائش کےلیے بھی اسے تربیت دی جاتی ہے مگر سال بھر کی تربیت دینے کی محنت مشقت کے باوجود بھی بلی، بلی ہی رہتی ہے البتہ تربیت یافتہ اور سدھائی ہوئی ہوتی ہے۔

    ہمارے ہاں جتنے بھی دوسرے جانور پائے جاتے ہیں وہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتے ہیں لیکن بلی ایک ایسا جانور ہے جو دودھ پینے والے جانوروں میں شمار ہوتی ہے اور اگر ہم غلطی سے اپنا دودھ باہرکھلا چھوڑ دیں تو باوجود اس کے کہ بلی سدھائی ہوئی اور تربیت یافتہ ہوتی ہے وہ دودھ پی جاتی ہے۔

         دودھ کو اگر مکمل بند کرکے اسے تالا لگا دیا جائے تب بھی بلی اسے پی جاتی ہے جو کہ ہمارے لیے حیران کن بات ہے۔ایسا کیونکر ممکن ہوتا ہے اس بارے میں ہم انسان کچھ کہنے سے قاصر ہیں کیونکہ اس بھید سے صرف بلیاں ہی واقف ہیں کہ تالا بند دودھ تک رسائی کیسے حاصل کرنی ہے؟. برطانیہ کے ڈاکٹر دوسا کےبلیوں کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہتے ہیں:


" بلیوں کی غیر معمولی حس قبل از وقت مرنے کا بھی  احساس دلا دیتی ہے".


بلی میں اگر واقعی ایسی خصوصیت پائی جاتی ہےتو محض قفل بند دودھ تک پہنچنا تو اس کےلیے کیا بڑی بات ہوسکتی ہے سوائے اس کے کہ یہ ہمارے سامنے ایک راز ہے جس کے متعلق ہم کچھ نہیں جانتے کہ وہ ایسا کیسے کرلیتی ہے؟.

No comments:

Post a Comment

پیراگراف4 اردو ادب میں عیدالفطر

                                                   سبق:       اردو ادب میں عیدالفطر                                                مصنف:    ...