Popular Posts

Tuesday, December 3, 2019

جماعت نہم اردو سبق ملکی پرندے اور دوسرے جانور تشریح پیراگراف نمبر11


سبق: ملکی پرندے اور دوسرے جانور

پیراگراف نمبر11


اقتباس:

بلیاں دوپہر کو سوجاتی ہیں..........زندگی کتنی عجیب ہے۔


حوالہ متن: 

سبق کا عنوان: ملکی پرندے اور دوسرے جانور

مصنف کانام: شفیق الرحمن

صنف: مضمون

ماخذ: مزید حماقتیں


خط کشیدہ الفاظ کے معانی

دوپہر.....دوسرا پہر

بعض اوقات....   کبھی کبھی

بظاہر...... ظاہراً، ظاہری طور پر

چپکے سے.......چوری چوری

بازپرس...... پوچھ گچھ

خفا......ناراض

سالہا سال........کئی سالوں سے، طویل عرصے سے

اجنبی.......ناواقف

عجیب........انوکھی


سیاق و سباق:

تشریح طلب اقتباس درسی سبق" ملکی پرندے اور دوسرے جانور" کا آخری پیراگراف ہے۔ اس کا سباق یہ ہے کہ مصنف بلیوں کے بارے میں بتاتا ہے کہ بلیاں گھر میں سارے چوہوں کو ختم کرسکتی ہیں جس سے چوہے تو ختم ہو جائیں گے مگر بلیاں باقی رہ جائیں گیں۔ بلیاں دن بھر میک اپ کرتی رہتی ہیں۔اگر یہ اپنے جسم پر سیدھی دھاریاں بنالیں تو ان کا مٹاپا چھپ سکتا ہے۔بلیاں دوپہر کو سوجاتی ہیں اور انسانوں سے اجنبی رہتی ہیں۔


تشریح: 

اردو کے ممتاز افسانہ نگار اور مزاح نگار شفیق الرحمن کے مضامین بہت ہلکے پھلکے اور نہایت شائستہ ہوتے ہیں۔ وہ الفاظ کی بازی گری سے کام لینے کی بجائے سادہ، مؤثر اور دلچسپ انداز میں لکھتے ہوئے اپنا مدعا بیان کرتے ہیں جو پڑھنے والے کا دل موہ لیتا ہے۔

تشریح طلب اقتباس میں مصنف نے بڑے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں بلیوں کی فطرت کی خوب صورت عکاسی کی ہے۔وہ لکھتا ہے کہ بلیاں دوپہر کو آوارہ نہیں پھرتیں بلکہ آرام سے سوجاتی ہیں۔ وہ اپنی نیند کےلیے رات کا انتظار نہیں کرتیں۔ بعض اوقات بلیاں سونے کا بہانہ بھی کرتی ہیں اور اکثر اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ سوئی ہوئی بلی چپکے سے ادھر ادھر دیکھتی ہے اور پھر موقع پاتے ہی باہر نکل جاتی ہے۔عام طور پر بلیوں سے ان کی تفریح اور دیگر کاموں کی بابت کچھ پوچھا جائے تو وہ اس کا برا مناتی ہیں اور ناراض ہوجاتی ہیں۔ ایک عالم گیر سچائی ہے 


" باز پرسی اور پوچھ گچھ طبیعت پر گراں گزرتی ہے"


یہی وجہ ہے کہ باز پرسی ہونے پر صرف بلی ہی خفا نہیں ہوتی بلکہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں سے کسی سے بھی پوچھ گچھ کریں تو وہ غم و غصّے کا اظہار کرے گا۔

     انسان اور بلی کا آپس میں گہرا تعلق اور چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ یہ کئی سالوں سے ایک ہی گھر میں اکٹھے رہتے ہیں مگر ان کی آپس میں بنتی نہیں ہے بلکہ یہ ایک دوسرے سے ناواقف اور لاتعلق رہتے ہیں اورایک دوسرے کو مشکوک نظروں سے دیکھتے ہیں۔ یہی ان کی زندگی ہے اور زندگی کے کھیل بڑے عجیب ہوتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

پیراگراف4 اردو ادب میں عیدالفطر

                                                   سبق:       اردو ادب میں عیدالفطر                                                مصنف:    ...