03065976174 سبق: خطوطِ غاؔلب aufsurani.blogspot.com
پیراگراف نمبر2
اقتباس:
ہاں صاحب! منشی بالمکند بےصؔبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے کہنے اور لکھنے کی کیا حاجت۔
حوالۂ متن:
سبق کا عنوان: خطوطِ غاؔلب
مصنف کا نام: مرزا سد اللہ خاں غاؔلب
صنف: مکتوب نگاری
ماخذ: غاؔلب کے خطوط
مرتب کردہ: ڈاکٹر خلیق انجم
خط کشیدہ الفاظ کے معانی:
بےصبر ۔۔۔۔۔ جسے صبروقرار نہ ہو۔ فرض ۔۔۔۔۔ ضروری، لازم۔
سیروسفر ۔۔۔۔۔ سیاحت، سیروتفریح۔ مصروف ۔۔۔۔۔ مگن ، مشغول۔
مطبع ۔۔۔۔۔ چھاپہ خانہ، دارالاشاعت۔ مطبع آگرہ ۔۔۔۔۔ شیونرائن کا آگرہ میں موجود چھاپہ خانہ۔
دریافت کرنا ۔۔۔۔۔ پوچھنا ، معلوم کرنا حاجت ۔۔۔۔۔ ضرورت۔
تشریح:
مرزااسداللہ خان غاؔلب اردو اور فارسی ادب کے بےتاج بادشاہ تھے۔وہ بلند پایہ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ صاحبِ طرز نثر نگار بھی تھے۔انھوں نے ہم عصروں اور اپنے دوستوں کو بےشمار خطوط لکھے۔مکتوب نگاری میں انھوں نے الگ راہ نکالی۔رسمی انداز ترک کرکے اپنے خطوط میں جدت کا رنگ بھرا۔وہ خود کہتے ہیں میں نے مراسلے کو مکالمہ بنا دیا۔
تشریح طلب اقتباس مرزاغاؔلب کے پہلے خط کے درمیان سے اخذ کیا گیا ہے جو انھوں نے اپنے عزیزترین شاگرد اور دوست ہرگوپال تفؔتہ کے نام03۔نومبر1858ء لکھا۔اس خط میں مرزاغاؔلب ہرگوپال تفؔتہ کو منشی بالمکندبےصؔبر کے متعلق بتاتے ہیں۔منشی بالمکند بےصؔبر مرزاغاؔلب کے گہرے دوست اور محکمہ مال میں منشی اور دروغہ کے عہدے پر فائز تھے۔غاؔلب اپنے تعلق داروں اور دوستوں کے خطوط کا جواب دینا خود پر لازم سمجھتے تھے۔ غالبؔ خود کہتے ہیں:
خط لکھیں گےگرچہ مطلب کچھ نہ ہو
ہم تو عاشق ہیں تمھارے نام کے
منشی بالمکندبےصؔبر کے متعلق بھی یہی لکھتے ہیں کہ ان کا ایک خط مجھے موصول ہوا جس کا جواب دینا میرے اوپر لازم ہوچکا ہے۔میں ان کے خط کا جواب تحریر کر بھی دیتا لیکن انھوں نے اپنے خط میں لکھاہے کہ وہ سیروسیاحت میں مصروف ہیں۔جب ان کے سفروحضر کا ہی پتا نہیں تو میں ان کو خط کہاں بھیجتا۔اگر وہ گھومتے پھرتے آپ سے ملنے آئیں تو ان کو میرا سلام کہ دینا۔غاؔلب آخر میں لکھتے ہیں منشی شیونرائن کے مطبع آگرہ سے چھپنے والی کتاب "دستنبو" کا حال تو آپ خود ہی معلوم کر لیں گے۔اس کےلیے میرے کہنے اور لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسا کہ ایک قول ہے:
" بےتکلفانہ امید مخلص لوگوں سے ہی باندھی جاتی ہے۔ "
------------------------------ ------------------------------ ------------------------------ ----------------
محمدامیرعمرفاروق سہرانی 03065976174 aufsurani.blogspot.com