ہماری تعلیم ۔۔۔ پنجاب بورڈ کے مطابق جماعت نہم، دہم اور انٹر کی اردو کے نثرپاروں کی تشریح ،اہم نوٹس اور گیس پیپر میسر ہوں گے۔
Tuesday, January 14, 2025
پیراگراف نمبر1 خطوط غالب
03065976174 سبق: خطوطِ غالبؔ aufsurani.blogspot.com
پیراگراف نمبر1
اقتباس:
اللہ اللہ ! ہم تو کول سے تمھارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب کام دل خواہ بناہو۔
حوالۂ متن:
سبق کا عنوان: خطوطِ غاؔلب
مصنف کا نام: مرزا اسد اللہ خاں غاؔلب
صنف: مکتوب نگاری
ماخذ: غاؔلب کے خطوط
مرتب کردہ: ڈاکٹرخلیق انجم
خط کشیدہ الفاظ کے معانی
کول ۔۔۔۔۔ علی گڑھ کا پرانا نام۔ منتظر ۔۔۔۔۔ انتظار کرنا۔
ناگاہ ۔۔۔۔۔ اچانک۔ پرسوں ۔۔۔۔۔ گزشتہ دن سے پہلے کا روز۔
برخوردار ۔۔۔۔۔ سعادت مند ، فرزند۔ شیرازہ بندی ۔۔۔۔۔ جوڑنا، جلدبندی۔
دل خواہ ۔۔۔۔۔ دل کی تمنا، دلی خواہش۔
تشریح:
مرزااسداللہ خان غاؔلب اردو اور فارسی ادب کے بےتاج بادشاہ تھے۔وہ بلند پایہ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ صاحبِ طرز نثر نگار بھی تھے۔انھوں نے ہم عصروں اور اپنے دوستوں کو بےشمار خطوط لکھے۔مکتوب نگاری میں انھوں نے الگ راہ نکالی۔رسمی انداز ترک کرکے ان میں جدت کا رنگ بھرا۔وہ خود کہتے ہیں میں نے مراسلے کو مکالمہ بنا دیا۔
تشریح طلب اقتباس مرزا غاؔلب کے پہلے خط کا ابتدائیہ ہے۔یہ خط انھوں نے بروز بدھ 03۔نومبر1858ء کو منشی ہرگوپال تفتہ کے نام لکھا جو سکندرآباد میں رہتے تھے اور غاؔلب کے عزیز ترین شاگردوں میں شمار ہوتے تھے۔غاؔلب نے جب یہ خط لکھا تو تفتہ کول میں قیام پذیر تھے۔کول علی گڑھ کا قدیمی نام ہے۔ اس خط میں غاؔلب لکھتے ہیں کہ ہم تو کول یعنی علی گڑھ سے آپ کے خط کا انتظار کر رہے تھے۔کل اچانک جب آپ کا خط موصول ہوا تو اس کے ذریعے پتا چلا کہ آپ دو روز کول یعنی علی گڑھ میں قیام کرنے کے بعد سکندرآباد چلے گئے ہیں اور سکندر آباد سے ہی آپ نے خط لکھا۔اب معلوم نہیں سکندرآباد کتنے دن قیام کرتے ہو اور آگرہ کب جاتے ہو؟
منشی شیونرائن مرزا غاؔلب کے دوست تھے۔اس کے مطبع آگرہ میں غاؔلب کی کتاب دستنبو شائع ہو رہی تھی۔اس کا ذکر کرتے ہوئے مرزاغاؔلب تؔفتہ کو مزید لکھتے ہیں کہ ایک دن پہلے شیونرائن کا خط آیا تھا۔اس میں انھوں نے لکھا کہ کتابوں کی جلدی بندی کرکے ان کو منظم کیا جا رہا ہے۔جلد آپ کو بھیج دی جائیں گی۔ ایک قول ہے:
" دنیا امید پر قائم ہے۔"
دیکھتے ہیں کب کتابیں ہمیں موصول ہوتی ہیں۔اللہ سے دعا ہےکہ کتابوں کا کام میری چاہت اور خواہشات کے عین مطابق ہو۔بقول شخصے:
" کام وہی اچھا ہوتا ہے جو دل کی امید کے مطابق ہو۔"
----------------------------------------------------------------------------------------------
محمدامیرعمرفاروق سہرانی 03065976174 aufsurani.blogspot.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
بخدمت جناب ہیڈماسٹر،گورنمنٹ ہائی سکول الف۔ب۔ج عنوان: درخواستِ رخصت برائ...
No comments:
Post a Comment