03065976174 سبق: استنبول aufsurani.blogspot.com
پیراگراف نمبر8
اقتباس:
توپ کاپی میں آثار قدیمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عثمانی حکمرانوں کا کردار بہت نمایاں ہے۔
حوالۂ متن:
سبق کا عنوان: استنبول
مصنف کا نام: حکیم محمدسعید
صنف: سفرنامہ
ماخذ: سعیدسیاح ترکی میں
خط کشیدہ الفاظ کے معانی:
آثار قدیمہ ۔۔۔۔۔ پرانی نشانیاں۔ علیحدہ ۔۔۔۔۔ الگ تھلگ، جدا
اوقاف ۔۔۔۔۔ وقف کی جمع، جدا، الگ۔ آرٹ ۔۔۔۔۔ فن۔
نقاشی ۔۔۔۔۔ نقش نگاری، پچی کاری۔ مصوری ۔۔۔۔۔ تصاویر بنانے کا فن۔
حیرت انگیز ۔۔۔۔۔ حیران کن۔ نمونہ ۔۔۔۔۔ مثال۔
علوم و فنون ۔۔۔۔۔ تعلیم اور مہارتیں۔ ثقافت ۔۔۔۔۔ تہذیب و تمدن۔
کردار ۔۔۔۔۔ کام و مقام، کارگزاری۔ بالخصوص ۔۔۔۔۔ خاص طور پر۔
تشریح:
حکیم محمدسعید حکمت کے شعبے کے ساتھ ساتھ علم و ادب میں بھی بڑا گہر شغف رکھتے تھے۔ ان کا سماجی اور سیاسی حوالے سے بھی نمایاں مقام تھا۔انھیں حکمت اور علم و ادب کے حوالے سے کئی ممالک میں سفر کرنے کا موقع ملا۔ ان کے تحریر کردہ سفرنامے پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے ہم بھی ان کے ساتھ شریک سفر ہوں۔یہی ان کی تحریر کی نمایاں خوبی ہے۔ انھوں نے اپنا سفرنامہ" سعید سیاح ترکی میں" لکھا۔اس میں انھوں نے ترکی کے عظیم شہر استنبول کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تشریح طلب اقتباس میں مصنف ترکی کے مشہور عجائب گھر توپ کاپی کی سیروتفریح کا حال بیان کر رہا ہے۔ مصنف لکھتا ہے کہ توپ کاپی استنبول کا قدیم عجائب گھر ہے اور ترکی کی قدیم نشانیوں کا امین ہے۔پرانے ادوار کے عجائبات کا محافظ ہے۔استنبول میں توپ کاپی کے علاوہ فوجی عجائبات اور نوادرات سے مزین ایک الگ عجائب خانہ بھی موجود ہے جو " اوقاف" کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس فوجی عجائب گھر میں اسلامی ترک آرٹ اور علم و ادب کے علاوہ نقش و نگاری اور فن مصوری کے اعلیٰ اور حیران کن نمونہ جات محفوظ کیے گئے ہی۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے:
" کسی بھی ملک و قوم کی حقیقی پہچان اس کے علوم وفنون اور اس کی تہذیب و ثقافت ہوتی ہے۔ "
ترکی اسلامی علم و فن اور اسلامی تہذیب و ثقافت میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔اسلامی علوم و فنون اور اسلامی تہذیب و تمدن کو آگے بڑھانے میں سلاجق ترک حکمرانوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے علاوہ عثمانی دور کے حکمرانوں نے بھی فنون لطیفہ اور تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ بقول شاعر:
سیر دنیا کو جاتے ہو تو جاؤ
ہے کوئی شہر، اس شہر جیسا
------------------------------ ------------------------------ ------------------------------ ----------------
محمدامیرعمرفاروق سہرانی 03065976174 aufsurani.blogspot.com
No comments:
Post a Comment