03065976174 سبق: استنبول aufsurani.blogspot.com
پیراگراف نمبر2
اقتباس:
استنبول یا قسطنطنیہ کی ایک بہت بڑی خصوصیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعلیٰ نمونہ سلیمانیہ مسجد ہے۔
حوالۂ متن:
سبق کا عنوان: استنبول
مصنف کا نام: حکیم محمدسعید
صنف: سفرنامہ
ماخذ: سعیدسیاح ترکی میں
خط کشیدہ الفاظ کے معانی
خصوصیت ۔۔۔۔۔ خوبی، صفت۔ عہد ۔۔۔۔۔ دور، زمانہ۔
طرزتعمیر ۔۔۔۔۔ بناوٹ کا طور طریقہ۔ شان و شوکت ۔۔۔۔۔ قدرومنزلت۔
جلوہ گر ۔۔۔۔۔ نمایاں ہونا، عیاں ہونا۔ فن تعمیر ۔۔۔۔۔ بنانے اور تعمیر کرنے کی ہنرمندی۔
اعلیٰ ۔۔۔۔۔ عمدہ، بہترین۔ نمونہ ۔۔۔۔۔ مثال۔
تشریح:
حکیم محمدسعید حکمت کے شعبے کے ساتھ ساتھ علم و ادب میں بھی بڑا گہر شغف رکھتے تھے۔ ان کا سماجی اور سیاسی حوالے سے بھی نمایاں مقام تھا۔انھیں حکمت اور علم و ادب کے حوالے سے کئی ممالک میں سفر کرنے کا موقع ملا۔ ان کے تحریر کردہ سفرنامے پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے ہم بھی ان کے ساتھ شریک سفر ہوں۔یہی ان کی تحریر کی نمایاں خوبی ہے۔ انھوں نے اپنا ایک سفرنامہ" سعید سیاح ترکی میں" لکھا۔اس میں انھوں نے ترکی کے عظیم شہر استنبول کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تشریح طلب اقتباس میں مصنف لکھتا ہے کہ استنبول ترکی کا مشہور اور نامور شہر ہے۔ اس شہر کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ اسے مساجد کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔استنبول کی فتح کے بعد مسلمان سلاطین نے اس میں تعمیرات کا شاندار سلسلہ شروع کیا۔خلافت عثمانیہ کے عظیم بادشاہوں نے استنبول میں مساجد کے ساتھ ساتھ جو دیگر تاریخی تعمیرات کی ہیں وہ آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ نمایاں ہیںں۔ استنبول شہر میں کم و بیش پانچ سو مساجد موجود ہیں جو اسلامی فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔ حدیث مبارکہ ہے:
" جس نے اللہ کی رضا کےلیے ایک مسجد بنائی ، اللہ تعالیٰ اس کا جنت میں گھر بنائے گا۔" (مسلم )
استنبول کی ان سب مساجد میں سلطان سلیمان کے ایما پر تعمیر ہونے والی سلیمانیہ مسجد فن تعمیر کا بہترین شاہکار ہے اور ترکی کی اہم ترین مساجد میں شمار کی جاتی ہے۔ بقول اقبال:
دی اذانیں کبھی یورپ کے کلیساؤں میں
کبھی افریقہ کے تپتے ہوئے صحراؤں میں
------------------------------ ------------------------------ ------------------------------ -----------
محمدامیرعمرفاروق سہرانی 03065976174 aufsurani.blogspot.com
No comments:
Post a Comment