بخدمت جناب پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج الف ۔ ب ۔ج
عنوان: درخواست برائے حصول اجازت نامہ
جناب عالی!
نہایت مؤدبانہ گزارش ہے کہ کالج کے طلباء کی خواہش ہے کہ انھیں تاریخی مقامات کے مشاہدے اور تاریخی علوم کے حصول کےلیے بہاولپور کے تاریخی مقامات اور چولستان کے قدیم قلعوں کی باقیات کی سیر کےلیے لے جایا جائے۔ تاریخی مقامات کی سیر سے جہاں طلباء اچھی تفریح حاصل کر سکیں گے وہیں انھیں حوادثِ زمانہ کے تندوتیز تھپیڑوں اور زوال و شکستہ حالی کے زندہ نمونے دیکھ کر سامان عبرت حاصل کرنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔
جناب عالی! آپ سے اپیل ہے کہ آپ اس معلوماتی ، سیاحتی اور سبق آموز سفر کےلیے اجازت نامہ عطا فرمائیں۔ نیز اس سفر پر آنے والی لاگت کی حسب روایت ایک چوتھائی رقم کی منظوری بھی فرمائیں۔امید ہے کہ آپ طلباء کی درخواست زیرغور لا کر فوری اجازت نامہ عطا فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور اس تعلیمی ادارے کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔
۲۷۔ اپریل ۲۰۲۱ء درخواست گزار
آپ کا تابع فرماں
الف ۔ ب ۔ ج
Thanks for sharing such an easy application ✨🦋
ReplyDeleteپسندیدگی کا شکریہ۔
DeleteEasy what. The boys 😂😂😂😂
DeleteHed h Yaar
DeleteNice 🙂 application
ReplyDeleteWell said
ReplyDelete